یونائیٹیڈ کشمیری سکھ پروگریسیو فورم کا وفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

0
0

سری نگر؍؍یونائیٹیڈ کشمیری سکھ پروگریسیو فورم ( یو کے ایس پی ایف ) کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت چیئرمین ایس بلدیو سنگھ رینہ کر رہے تھے ،نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک یاد داشت پیش کی جس میں اُنہیں سکھ برادری کے مطالبات اور مسائل سے آگاہ کیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کی طرف سے اُٹھائے گئے خدشات کے بارے میں کہا کہ اِنسانیت کے دشمن جنہوں نے ان گھنائونی جرائم کا اِرتکاب کیا انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ اُنہوں نے وَفد کو یقین دِلایا کہ حکومت جموںوکشمیر میں اقلیتی برادریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اِقدامات کرے گی۔دریں اثنا، ممبر ڈ ی ڈی سی پونچھ سہیل شہزاد بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے اور انہیں اَپنے حلقے کے کئی اہم مطالبات اور عوامی مسائل گوش گزار کئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں ترجیحی بنیاد پر جائز مطالبات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی ۔اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر یوٹی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی اور معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا