کوشل ویکاس یوجنا کے تحت روہیت میموریل ٹرسٹ میں ووکیشنل ٹرینگ سینٹر کا قیام

0
0

ظہیرعباس

  • منڈی ؍آج غیر سرکاری تنظیم شھید میجر جنرل روہیت میموریل ٹرسٹ میں کوشل ویکاس یوجنا کے تحت وْکیشنل سینٹر کا افتتاح کیا گیا – جس میں فوج کے میجر جنرل راج سنہا بطور مہمان خصوصی شریک ہوے افتتاحی تقریب کے بعد ایک پروگرام میں مختصر الفاظ میں ٹرسٹ کے کارکنان کے کام پر قدرے مسرت کا اظہار کیا – اور لوگوں یہاں پر سیکھ رہیں غیر ہنر مند طالبات اور معززین سے مخاطب ہو کر کہا کہ ایسی سکیموں کو کامیاب کرنے سے بہت زیادہ فائیدہ ہوگا بے روزگاروں کو روزگار ملے گا اور سماج میں نکھار آے گا انہوں نے تمام حاضرین سے کہا کہ وہ اس سینٹر کو کامیاب بنانے میں اپنا رول ادا کریں ۔ ان کے علاوہ 6 RR کے سیکٹر کمانڈر اور 25 RR کے وائز کماننڈینگ آفیسر باڈر سیکورٹی فورسیسز کے کمانڈینگ آفیسر اور دیگر فوجی آفیسران نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر اڈیشنل ترقیاتی کمیشنر پونچھ ایم ایل سی پردیپ شرما پونچھ سماجی شخصیت مولوی فرید ملک شمیم احمد گنائی نائیب تحصیل دار عابد حسین سفی سرپینچ منڈی طارق منظور ڈاکٹر غلام عباس عبدالاحد بھٹ کے علاوہ ٹرسٹ کے کارکنا ن بھی شامل رہے – اس موقع پر بچوں نے ایک رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیا گیا – انعانی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا – ٹریسٹ کے چیر مین علی محمد میر نے تمام شرکاہ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ 1999 میں اس روہیت میموریل ٹرسٹ کا آغاز کیا تھا جب سے لیکر آج تک کئی مشکلاتیں آئیں لیکن فوج کے تعاون سے ان مشکلات کا سد باب کیا جاتا رہا ہے – جس کے لیے فوج مبارک باد کی مستحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اج کے افتتاح شدہ سنٹر سے بھی یہاں کی عوام کو فائیدہ ہوگا – انہوں نے بولتے ہوے تمام معاونین کا بھی شکریہ ادا کیا ہے – اس پروگرام کی نظامت ماسٹر اکبر علی بانڈے کر رہے تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا