سکھ وَفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

0
0

سری نگر؍؍صد ر دہلی سکھ گورد وارہ مینجمنٹ کمیٹی ( ڈی ایس جی ایم سی ) ایس مجندر سنگھ سر سا کی قیادت میں ایک سکھ وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ڈی ایس جی ایم سی کے عہدیداروں اور کشمیر کے سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹیوں کے اراکین پر مشتمل وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ یو ٹی میں اقلیتوں کے مسائل بشمول ان کی حفاظت اور سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وَفد کے اَرکان کو بغور سنا اوراُنہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں پر دہشت گردانہ حملوں کے واقعات آئندہ ہونے نہیں دئیے جائیں گے اور ان گھنائونی حملوں کے مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی کی اقلیتی آبادی کے لئے سیکورٹی کے بہتر اِنتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس کوششیں کی جارہی ہیں ۔ اُنہوں نے اس بات کو دہرایا کہ حکومت جموںوکشمیر میں اقلیتوں کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا