میں مرتے دم تک عارضی ملازمین اور بے روزگار نوجوانوں کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا

0
0

یو ٹی میں نئے تعمیر کیے جارہے پراجیکٹوں پر مقامی نوجوانوں کو روزگار مہیا کروانا میرا فرض اولین : تنویر حسین
محمد اشفاق / فرید احمد نائیک

درابشالہ؍؍ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (آر پی آئے) کے ریاستی صدر تنویر حسین نے پیر کے روز ضلع کشتواڑ کے تحصیل درابشالہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آخری سانسوں تک عارضی ملازمین کے حقوق کیلئے لڑنے اور درابشالہ سمیت مختلف میگا پاور منصوبہ جات میں مقامی نوجوانوں کے روزگار کو یقینی بنانے کیلئے لڑائی لڑنے کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں لوگوں نے سبھی سیاسی پارٹیوں کو دیکھ لیا ہے۔ اور لوگ اب بخوبی سمجھ چکے ہیں کہ اِنکے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی عرصہ دراز سے دیکھتے آرہے ہیں کہ نہ تو کوئی بے روزگاری کا مسئلہ حل کر پایا اور نہ ہی سالوں سے اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے عارضی ملازمین کا مسئلہ کوئی حل کر سکھا ہے۔ دوران خطاب انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نوجوانوں کو ہوا کا رخ بدلنا ہوگا۔جس سے جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک کا رخ بھی بدلے گا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا