بچوں کے حقوق اور بیٹی پڑھاو بیٹی بچاؤ کے موضوع پیش کیاگیا پروگرام
ریاض ملک
منڈی؍؍ تحصیل منڈی کے بلاک ساتھرہ میں محکمہ آئی سی، ڈی، ایس ،کی جانب سے بچیوں کا عالمی دن منایا گیا۔ جس میں بی ڈی سی چیر پرسن ساتھرہ فریدہ چوہدری مہمانِ خصوصی کے طور پر شامل ہوئیں۔ اس موقع پر بچوں کے حقوق اور "بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو”موضوع پر پراگرام اور مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بیٹی بہتر تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہے۔تاکہ بیٹیاں اپنی تعلیم کے ذریعہ سماج میں بہتر نام کر سکیں۔ اپنے آپ کو سماج کہ بری نظر سے بچا سکیں۔ مقررین کا کہنا تھا دورِ حاضر میں جہاں بیٹے تعلیمی راہ میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ وہیں پر بٹیاں بھی ان کے قدم بہ قدم ساتھ چل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ آیی سی ڈی ایس کی جانب سے گزشتہ کافی سالوں سے چلایی جا رہی بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو سکیم کے تحت سماج میں بیٹیوں کے تعیں کافی زیادہ ترقی ہو رہی ہے۔ اس موقع پر بی ڈی سی چیرپرسن فریدہ چودری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آی سی ڈی ایس گزشتہ کافی عرصہ سے ایسے پروگرام منعقد کروا رہی ہے جو کہ زمینی سطح پر عام عوام کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے بھی سود مند ثابت ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کو چاہیے کہ وہ ساتھرہ بلاک کے دور دراز علاقوں میں بھی اسی تقریبات کا اہتمام کریں تاکہ عوام کو مزید فایدہ ہو سکے۔اس موقہ پر ساتھرہ بلاک کی متعدد پنچایتوں کے ہنچوں سرپنچوں کے علاوہ سی ڈی پی او پونچھ عادل شبیر محکمہ کی سپروایزر تعظیم اختر اور آنگن واڑی مراکز کی ورکروں اور ہیلپروں نے بھی شرکت کی۔