عوامی دربار ہواکارگر چند اہم مسائیل کو اول فرصت میں حل کرنے کا لیا نوٹس

0
0

مشغولیت کے باوجود جلد نوٹس لیئے جانے پر شکیل احمد پرے نے کی انتظامیہ کی سراہنا
ریاض ملک

منڈی؍؍ منڈی میں 6 اکتوبر کو کو عوامی دربار منعقد ہوا۔جس دوران متعدد عوامی مسائیل کو ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کی موجودگی میں انتظامیہ کے نوٹس میں لایاگیا۔ جس پر ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے ان مسائیل پر نوٹس لیتے ہوئے چند ایک عوامی مسائیل کو حل کرنے کے لئے نوٹس لیاہے۔ جس کو لیکر سماجی کارکن پیوپل ڈیموکریٹک پارٹی لیڈر شکیل احمد پرے نے ضلع ترقیاتی کمیشنر کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ اور تحصیل دار منڈی شہزاد لطیف خان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ اس امید کا اظہار کا کہ جس طرح ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کے ان مسائیل پر نوٹس لیاہے۔ اسی طرح ان کاموں کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں بھی انتظامیہ کو ھدایات جاری کریں گے۔ شکیل پرے نے کہاکہ 6اکتوبر کو تحصیل کمپلکس میں منعقدہ عوامی دربار میں بوائز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی میں ریاضی کے استاد کی قلت کا معاملہ تھا۔جس پر ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے اول فرصت میں نوٹس لیتے ہوئے اسکول میں ریاضی کا استاد بھیج دیاگیاہے۔ اس کے علاوہ تحصیل کمپلکس کے ساتھ بنے بیت الخلاء کو بھی تعمیر کرنے کے لئے احکامات صادر کئے ہیں۔ اور گاوں آڑائی کے لوگ جنہیں نائیب تحصیلدار لورن کے پاس جاناپڑتاتھا۔اب ان کو منڈی کا نائیب تحصیلدار ہی دستخط و دیگر کام کیاکرے گا۔ اس کے علاوہ اڑ ائی کٹھہ تا اڑائی سڑک کے ڈنگے کریٹ اور دیگر خستہ حالی کو لیکر گزارش کی تھی۔ جس پر بھی انتظامیہ کو متحرک کرتے ہوے چند دنوں میں کام لگانے کے لئے انتظامیہ کو احکامات صادر کئے ہیں۔ جس کو دیکھتے ہوے شکیل پر نے عوام اڑائی کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ تحصیل منڈی اور انتظامیہ کا شکریہ کیاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا