محکمہ کے دفتر سے دو کلو میٹر کی دوری پر ہو رہی ہے غیر قانونی کان کنی،دال میں کچھ توکالاہے!
شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ حکومت کی طرف سے بھی اور سپریم کورٹ کی طرف سے بھی معدنی کان کنی پر مکمل پابندی ہے مگر اس کے باوجود بی غیر قانونی طریقے سے کان کنی جاری ہے ،بات کریں ضلع راجوری کی تو راجوری ضلع میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی طریقے سے کان کنی ہوتی ہے جس کا سیدھا اثر ماحولیات پر پڑ رہا ہے اور قدرت کی طرف سے دستیاب ہونے والے قدرتی وسائل ختم ہو رہے ہیں ۔اسی سلسلہ میں ’لازوال ‘کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع راجوری کے الفا گیٹ فلیانہ کے رہنے والے نازک گنائی نے کہا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی طریقے سے جو کان کنی ہو رہی ہے ۔اس کی کئی بار ہم نے متعلقہ محکمہ کو شکایت بھی کی ہے مگر اس کے باوجود بھی محکمہ کی طرف سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ کے اوپر یہ بھی الزام لگائے کہ جب بھی ہم نے محکمہ سے اس کی شکایت کی ہے تو متعلقہ محکمہ کی طرف سے یہ کہا جاتا ہے کہ نہ ہی ہمارے پاس گاڑی ہے اور نہ ہی ہمارے پاس اتنے ملازمین ہیں کہ ہم انہیں موقع پر بھیجیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اسی طرح غیر قانونی طریقے سے کان کنی ہوتی رہی اور قدرت کی طرف سے جو قدرتی معدنیات ہمیں عطا ہوئی ہیں وہ ختم ہوجائیں گی اور اس کا اثر ہماری آنے والی نسلوں پر ہوگا ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وہ متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے یہ گزارش کی ہے کہ یا تو محکمہ کہ جو افسران یہاں پر تعینات ہیں ان کو یہ حکم دیا جائے کہ غیر قانونی طریقے سے کان کنی کے اوپر لگام لگائیں یا جو ملازمین اپنی نوکری بخوبی طریقے سے سر انجام نہیں دے رہے ۔ان کے اوپر کاروائی کی جائے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ غیر قانونی طریقے سے کان کنی کر رہے ہیں وہ سپریم کورٹ کے حکم نامے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون سے یہ اپیل کی ہے غیر قانونی کان کنی کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور قدرتی وسائل کو بچایا جائے تاکہ اس کا اثر ہماری آنے والی نسلوں پر نہ پڑے۔