انوپریہ پٹیل دو روزہ دورے کے دوران راجور ی پہنچیں

0
0

شیراز چوہدری

راجوری ؍؍ مرکزی وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت حکومت ہند انوپریہ پٹیل اپنے دو دن کے ضلع راجوری کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے آج اپنے دورے کے پہلے دن سب ضلع نوشہرہ کے بلاک سیری کا دورہ کیا اور یہاں پر نو تعمیر شدہ پل کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لئے وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہا اس کا ثبوت یہ ہے کہ 70 سے زائد مرکزی حکومت کے کابینہ کے وزیر جموں کشمیر کے دورے پر ہیں جو یہاں کا حال چال جان رہے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت جلد جموں کشمیر کے اندر بڑے پیمانے پر تجارت و صنعت کو فروغ دیا جائے گا جس سے یہاں کہ نوجوانوں کو زور گار ملے گا ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شاون ،ضلع ترقیاتی کونسل سیری کی ممبر سنگیتا شرما، بی ڈی سی چیئرمین سیری نینا شرما ،ضلع انفارمیشن افسر نریندر رینا سرپنچ ،پنچ اور دیگر عوام بھی موجود تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا