دن کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد ، لڑکیوں میں اسٹیشنری تقسیم کی گئی
لازوال ڈیسک
نوشہرہ //کتوبر کو لڑکیوں کا عالمی دن منانے کیلئے ، بھارتی فوج نے خواتین اور بچیوں کو بااختیار بنانے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔وہیں فوج کی جانب سے اس دن کی مناسبت سے نوشہرہ کے گاؤں چوکی اور کملا کوٹ میں لڑکیوں کیلئے کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس کے بعد تعلیم کے فروغ کیلئے ضروری ا سٹیشنری تقسیم کی گئی۔ علاوہ ازیں فوج نے مقامی خواتین کو میڈیکل ڈاکٹر کے ذریعے صحت مند بچے کی پرورش کے لیے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی۔وہیں اس اقدام کو مقامی لوگوں نے خوب سراہا۔