گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جموں نے لڑکیوں کا عالمی دن منایا

0
0

لڑکیوں کو بااختیار خواتین بننے میں مدد دینے کا عہد کرنے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر کلوندر کور
لازوال ڈیسک
جموں//گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جموں کے این ایس ایس یونٹ نے آج یہاں لڑکیوں کا عالمی دن منایا تاکہ معاشرے میں لڑکیوں کو درپیش عدم مساوات کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کی جائے۔وہیں اس سلسلہ میں بچیوں کو بچائو کے موضوع پر ایک آن لائن پینٹنگ مقابلہ منعقد کیا گیا۔وہیںاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، کالج کی پرنسپل ڈاکٹر کلوندر کور نے اس بات پر زور دیا لڑکیوں کو بااختیار خواتین بننے میں مدد دینے کا عہد کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے سماج میں خواتین کے دیگر مسائل پر شرکاء کی توجہ مر کوز کروائی ۔ وہیں طلباء کو حوصلہ دیا گیا کہ وہ 15 اکتوبر سے پہلے اپنی پینٹنگز کسی خاص موضوع پر مرکوز کرتے ہوئے جمع کرائیں۔واضح رہے اس پروگرام کو این ایس ایس کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر شبھرا جموال نے پروفیسر شاپیا شمیم بھٹی ، پروفیسر سریتا ڈوگرہ اور پروفیسر سیما کماری کے ساتھ مل کر کامیاب بنایا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا