ہم کیا چاہتے ٹنل ٹنل………!

0
0

سادھنا ٹاپ پر ٹنل کی تعمیر کا مطالبہ:کرناہ میں مکمل ہڑتال
زبیر احمد

کرناہ؍؍سادھنا ٹاپ پر ٹنل کی تعمیر کا مطالبا لیکر ایک مرتبہ پھر کرناہ میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ اس خونین شاہراہ پر ٹنل تعمیر کیا جائے۔کرناہ ٹنل کوڈی نیشن کمیٹی نے منگل کو کرناہ بند کی کال دی تھی کال کی وجہ سے علاقے میں دکانیں، سکول اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا۔ برستی بارش کے باوجود مظاہرین نے جگہ جگہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی تھیں اس بیچ ہماری مانگیں پوری کرو ، ہم کیا چاہتے ٹنل ٹنل، ہمارے ساتھ انصاف کرو ،کے فلک شکاف نعرے بھی بلند کئے گے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ تب تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک نہ سرکاری ٹنل کے حوالے سے کوئی مثبت فیصلہ نہیں لیتی۔کرناہ ٹنل کوڈی نیشن کمیٹی کے صدر ولی احمد قریشی نے اس دوران سرکار سے مطالبہ کیا کہ کرناہ کپوارہ شاہراہ پر ٹنل کی تعمیر کا کام شروع کر کے لوگوں کی یہ دیرینہ مانگ کو پوری کی جائے۔ معلوم رہے کہ گذشہ سال نستہ چھن گلی پر برفانی تودوں کی زد میں ا?کر ہلاک ہوئے 11افراد کی موت کے بعد سے اب تک لوگ نستہ چھن گلی پر ٹنل تعمیر کرنے کی مانگ کر رہے ہیں اوریہ مطالبہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ زور بھی پکڑتا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا