جموں و کشمیر میں حضرت سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھوی کا استقبال کرتے ہیں : مولانا ذاکر نقشبندی

0
0

اعجازالحق بخاری
جموں ؍؍ تنظیم المدارس صوفی جموں و کشمیر کے ضلع صدر جموں مولانا ذاکر حسین نقشبندی سربراہ دارالعلوم مجدد الف ثانی بٹھنڈی جموں نے پریس نام سے جاری بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں وولڈ صوفی فورم و آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ کے چیئرمین شہزادہ شاہ سمنان حضرت سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھوی جوکہ عالمی شہرت یافتہ شخصیت ہیں کا استقبال کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ تمام علمائے جموں و خصوصا دار العلوم مجدد الف ثانی کی جانب سے حضرت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوںنے اپنے مصروف ترین لمحات میں سے جموں و کشمیر کے وقت نکالا ہے ۔ انہوںنے کہا حضرت کا یہ دورہ جمو ں و کشمیر کے لئے باعث برکت ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ تنظیم المدارس کے جنرل سکریٹری مولانا محمد اشرف مباکباد کے مستحق ہیں جنہوںنے حضرت کو ریاست جموں وکشمیر میں مدعو کیا ۔ واضح رہے آج یعنی بروز ایتوار وولڈ صوفی فورم کے چیئرمین مولانا سید محمد اشرف اشرفی کچھوچوی کشمیر شوپیاں میں صوفی کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے بعدازاں وہ پوری یوٹی کے مختلف حصوں کا دورہ کریں گے اور مذہبی سرگرمیوں اور اداروں کا جائزہ لیں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا