ذہنی صحت کی تعلیم کا بنیادی ہدف شعور کو بڑھانا ہے:پروفیسر انیتا جموال

0
0

گورنمنٹ ڈگری کالج بلاور کے نفسیاتی مشاورت سیل نے ’’دماغی صحت کی تعلیم‘‘کے موضوع پر ایک روزہ سمینار کا اہتمام کیا
نمائیندہ لازوال

بلاور؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج بلاور کے نفسیاتی مشاورت سیل نے کالج کے آڈیٹوریم میں آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام "دماغی صحت کی تعلیم” پر ایک روزہ سمینار کا اہتمام کیا۔ جس میں کالج کی پرنسپل پروفیسر انیتا جموال نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر تدریسی عملہ کی جانب سے پانچ اور پانچ طلباء نے اپنے مقالے پیش کیے۔ پروگرام کا آغاز روایتی طور پر شمع روشن کرنے سے کیا گیا تھا۔ پروفیسر انیتا جموال نے اپنے صدارتی خطاب میں ذہنی صحت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ذہنی صحت کی تعلیم کا بنیادی ہدف شعور کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذہنی صحت کے بعد کسی شخص کی زندگی سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیتیں محفوظ رہ سکتی ہے۔ ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے کنوینر نفسیاتی مشاورت سیل نے ذہنی اور جذباتی صحت کے تصور پر روشنی ڈالی جو خود اعتمادی اور ذہنی دباؤ کو بہتر بنانے اور ذہنی بیماری سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔متعدد طلباء نے تقریب میں حصہ لیا۔ اس موقع پر موجود دیگر افراد میں پروفیسر پرشوتم سنگھ صدرشعبہ کمپیوٹر سائنس ، پروفیسر مقیم احمد سٹاف سیکریٹری ، پروفیسر رمن این سی سی آفیسر ، پروفیسر کلبیر سنگھ ، پروفیسر ودیا لال اور پروفیسر پنکی شامل ہیں۔ پروگرام کوویڈ_19 پروٹوکول کا پاس و لحاظ کرتے ہوئے کیاگیا اور صرف ویکسین کے طالب علم اور اساتذہ موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا