ضلع رام بن کے علاقے کمیت دھندلا میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی

0
0

لوگ ندی نالوں کا گندہ پانی استعمال کر رہے ہیں،محکمہ جل شکتی کی توجہ کے منتظر
مشکور احمد

رام بن ؍؍ضلع رام بن کے کمیت کے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔عوام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس سے پہلے کہیں بار احتجاج کیا ہے ۔اس کے باوجود بھی پانی فراہم نہیں کیا جا رہاہے۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ دہائیوں سے لوگ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے سبب مشکلات سے جوجھ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے صرف جھوٹے وعدے کیے جاتے ہیں ۔ عوام نے اپیل کی ہے کہ ہم کو جلد سے جلد پانی فراہم کیا جائے ۔ نامی ایک شخص پیار سنگھ نے کہا ہم کہیں بار جل شکتی کہ افسران کے پاس گئے لیکن ہم کو صرف وعدے کیے گئے زمینی سطح پر کوئی بھی کام جل شکتی کام ڈھنگ سے نہیں ہو رہا ہے۔ لوگوں کو پانی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رواں برس سردی نے کافی شدت اختیار کر لی جس سے علاقہ کے چشمے بھی سوکھ گئے، جس کے سبب لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اجافہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی باشندوں خصوصاً خواتین کو کئی کلومیٹر کی مصافت طے کر کے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے، جس کے سبب انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ پانی کی عدم دستیابی کے سبب انہوں نے احتجاج بھی کیے تاہم انکے مطابق انتظامیہ نے پانی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہفتوں گزرنے کے باوجود بھی انتظامیہ سمیت محکمہ جل شکتی کی جانب سے لوگوں کو پانی فراہم کرنے کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا