جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں خواتین پولیس اسٹیشن قائم کئے جائیں : شیو سینا

0
0

کہا حکومت اس مسئلے میں سنجیدہ نہیں ہے
لازوال ڈیسک
جموں// شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے جموں و کشمیر یونٹ نے جموں و کشمیر میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے مجرمانہ مقدمات کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور ہر ضلع میں خواتین پولیس اسٹیشن کے علاوہ ہر تھانے میں خواتین سیل کی سہولت کا مطالبہ کیا۔وہیںشیو سینا کے یوٹی صدر کی قیادت میں احتجاج کے دوران منیش ساہنی نے حکومت پر اس اہم مسئلے پر سنجیدہ نہ ہونے کا الزام لگایا جو کہ اس حقیقت سے ظاہر ہے کہ جموں و کشمیر کے دس اضلاع بشمول سانبہ ، ریاسی ،رام بن ، کولگام اور شوپیاں میں خواتین کا پولیس اسٹیشن نہیں ہے۔ جو خواتین کے خلاف جرائم میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہو سکتی ہے۔وہیںساہنی نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ کا حوالہ دیا اور افسوس کا اظہار کیا کہ اس رپورٹ کے مطابق 2020 کے مقابلے میں جموں و کشمیر میں گھریلو تشدد اور دیگر مجرمانہ جرائم میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا