نوجوانوں سے متعلق ترقیاتی حکمت عملی اور پالیسیوں میں اصلاح کی ضرورت ہے : سلاتھیہ

0
0

کہا دور دراز اور سرحدی علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دی جائے
لازوال ڈیسک
وجے پور //سرحدی لوگوں کی خواہشات کا احترام کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے ، نیشنل کانفرنس کے ریاستی سکریٹری اور سابق وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے آج یہاں دور دراز اور سرحدی علاقوں کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا نوجوان مایوسی کا شکار ہیں اور رہائشی ریگولیٹڈ یوٹیلیٹی سروسز کے لیے ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں بیشتر علاقے بنیادی ترقی سے محروم ہیں اور انہیں نظر انداز کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بیان بازی سے پرہیز کریں اور جموں خطے کے لوگوں کی زندگی کو متاثر کرنے والے بنیادی مسائل پر توجہ دیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور ایسا لگتا ہے کہ بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی واضح روڈ میپ نہیں ہے اور اس کے بجائے لوگوں کو ڈھانپنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے اختیار کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں سے متعلق ترقیاتی حکمت عملی اور پالیسیوں میں اصلاح کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا