نہرو یوا کیندرا کے اشتراک سے پونچھ کے جڑاں والی گلی میں تقریب کا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں//آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے جاری تقریبات کے درمیان فوج نے نہرو یووا کیندر کے ساتھ جڑاںوالی گلی ، پونچھ میں عوام کے ساتھ ‘آزادی کا امرت مہواتسومنایا۔وہیں اس موقع پر مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔اس دوارن مقامی نمائندوں نے ان تمام عظیم ہیروز کو یاد کیا اور ان کا احترام کیا ،جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ وہیں خطے میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔مقامی لوگوںنے فوج کی طرف سے مختلف فلاحی سرگرمیوں کو انجام دینے کی کوششوں کو بھی سراہا۔علاوہ ازیں اس پرجوش تقریب نے اسکول کے بچوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیا۔عوام اور فوج نے ہم آہنگی اور قومی انضمام کے جذبے کو ظاہر کیا۔