سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پاری گام گاؤں میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں زائد از نصف درجن دکان خاکستر ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے پاری گام گاؤں میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم آٹھ دکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ خاکستر ہونے والے دکانوں میں ایک میڈیکل شاپ، ایک کریانہ دکان، جوتوں کا ایک دکان اور ایک درسگاہ بھی شامل ہے۔