گورنمنٹ ڈگر ی کالج پر منڈل کے زیر اہتمام مذکورہ موضوع پر آن لائن انٹرایکٹو یو سیشن کا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں//گورنمنٹ ڈگری کالج ، پورمنڈل نے "کام کی جگہ پر جنسی ہراساں کرناایک ذہنی صدمہ اور اس کے پوشیدہ صحت کے اثرات” کے موضوع پر ایک روزہ آن لائن انٹرایکٹو یو سیشن کا اہتما کیا۔وہیں اس موقع پر سشما چوہان (آئی اے ایس) ایڈمنسٹریٹو سکریٹری ، ایچ ای ڈی ،یوٹی جموں و کشمیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھییںاور پروفیسر ڈاکٹریاسمین اشائی ، ڈائریکٹر کالجز ، ایچ ای ڈی جموں نے بھی بطور مہمان خصوصی شمولیت کی۔ وہیں اس دوارن تقریب کی کارروائی پروفیسر سیما میر پرنسپل ، جی ڈی سی ، پورمنڈل کے استقبالیہ خطاب سے شروع ہوئی۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔وہیں تقریب میں بطوراسپیکر شبنم شاہ کملی ایم ڈی ، آئی سی پی ایس نے اس موضوع پر تفصیلاً بات کی کہ اصل میں جنسی ہراسانی کیا ہے؟ انہوں نے خواتین کو عمومی طور پر ہراساں کرنے پر زور دیا اور اس مسئلے کی حقیقی کہانیاں بھی شیئر کیں۔ وہیں اس موقع پر مبشر لطیفی نے بھی اس مسئلے پر اپنے خیالات رکھے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ لعنت ہر شعبہ میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنسی ہراسانی کی اس لعنت کے خاتمے کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو بڑے پیمانے پر آگاہ کیا جانا چاہیے اور لڑکیوں کو جارحانہ ہونے کی بھی ضرورت ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ شکیل احمد سینئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ جموں نے اس ناپسندیدہ رویے کی مثالی سزا پر زور دیا۔ علاوہ ازیں دیگر مقررین نے بھی اس موقع پر خصوصی خطاب کیا ۔ وہیں پروگرام کا اختتام پروفیسر نرلیپ کور کنوینر کے شکریہ کے الفاظ کے ساتھ ہوا۔