زون سرنکوٹ کے کھلاڑیوں نے فائنل میچ میں فتح دو پوائنٹ سے اپنے نام کی
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍ پونچھ ضلع میں محکمہ سپورٹس کی جانب سے کھو کھو مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی ٹیموں نے شرکت کی اور اپنا جوہر دکھایا۔کھلاڑیوں کے درمیان زون لیول کے مقابلے کروائے گئے اور ایک دوسرے کو پچھاڑتے ہوئے ہر زون نے فائنل میں داخل ہونے کے لیے جی جان سے محنت کی لیکن سب کے ساتھ لڑتے لڑتے فائنل میچ میں زون سرنکوٹ نے اپنی جگہ بنائی اور پھر اپنے مقابلے میں کھڑی ٹیم کو دو پوائنٹ سے دھول چٹا کر فتح اپنے نام کرلی۔ضلع پونچھ کے اس انٹر زون کھو کھو مقابلے میں چوہدری قاسم ڈی وائی ایس ایس او نے بھی شرکت کی۔ان کے علاوہ اس موقع پر رہبر کھیل اساتذہ و دیگر معززین بھی شامل تھے۔