پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے ایڈو کیٹ سیٹھی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے آج یہاں ایڈو کیٹ انل سیٹھی کو پارٹی کا ترجمان نامزد کیا ہے۔وہیں اس سلسلہ میں یہاں جاری ایک بیان میں پارٹی ترجمان نے کہا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے نامور وکیل اور پارٹی کے سینئر رہنما انیل سیٹھی کو پارٹی کا ترجمان نامزد کیا ہے۔جبکہ ایڈو کیٹ سیٹھی کا تعلق سیکولروں کے مشہور خاندان سے ہے جنہوں نے جموں و کشمیر کے لیے غیرمعمولی شراکت کی ہے۔وہیں اس موقع پر پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے ایڈو کیٹ سیٹھی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ حالات کو دیکھتے ہوئے وہ لوگوں کے مسائل کو مؤثر طریقے سے بیان کریں گے۔