زیر اہتمام ہندوستان میں کاپی رائٹ ایکٹ پر ایک روزہ آن لائن پروگرام کا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں//صوبہ جموں کے لائبریری پیشہ ور افراد کو سیکشن 17-1957 کے تحت کاپی رائٹ ایکٹ کے بارے میں جاننے کیلئے ،ایس سی ای آرٹی جموں کی لائبریری اور ڈاکومنٹیشن ونگ نے ایک روزہ آن لائن ورکشاپ کا اہتمام کیا۔وہیںپروگرام کا اہتمام گورنمنٹ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری ،بی کے سنگھ کی ہدایات کے مطابق اور ڈائریکٹر ایس یس ای آر ٹی ، پروفیسر محترمہ وینا پنڈتا کی رہنمائی میں کیا گیا۔جبکہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ جاننا تھا کہ ہندوستان میں کتاب کا حق کس طرح محفوظ ہے اور کس طرح کتاب کو کاپی رائٹ سے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔وہیںپروگرام کا افتتاح جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی جموں نے کیا۔وہیں اس دوارن ریسورس پرسن ودیا لال گنجو ، چیف لائبریرین ، گورنمنٹ ڈگری کالج بلاور ، کٹھوعہ ، کو بھارت میں کاپی رائٹ ایکٹ کے حوالے سے مقصد کو پورا کرنے کیلئے مدعو کیا گیا ۔ وہیں انہوں نے کاپی رائٹ ایکٹ کے تعارف ، ضرورت اور مقصد کے حوالے سے ایک خصوصی جانکاری فراہم کی ۔