ایچ آئی وی ،ٹی بی سے متعلق آگاہی اور رضاکارانہ خون کے فروغ کے بارے میں معلومات کو عام کرنے کیلئے کام کریں: ڈاکٹر سمیر متو

0
0

جموں و کشمیر ایڈس کنٹرول سوسائٹی کے زیر اہتمام ایچ آئی وی ،ٹی بی اور بی ڈی کی مانٹرینگ اور نفاذ کیلئے یوٹی سطح کے اجلاس کا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں//آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت خونی عطیہ مہم ، ایچ آئی وی ،ٹی بی کی مانٹرینگ اور نفاذ کیلئے پہلی یوٹی سطح کی میٹنگ کا انعقاد یہاں ڈاکٹر سمیر متو پروجیکٹ منیجر جموں و کشمیر ایڈس کنٹرول سوسائٹی کے صدارت میں ورچول موڈ کے ذریعے کیا گیا ۔ وہیں پروجیکٹ ڈائریکٹر جے کے ایس اے سی ایس نے کمیٹی کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور انہیں میٹنگ کے مقصد سے آگاہ کیا۔بعد ازاں ڈاکٹر تبسم جبین ، ڈپٹی ڈائریکٹر (بی ایس ڈی) ، جے کے اے سی ایس نے اس موضوع پر ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پریزینٹیشن پیش کی ۔جس میں انہوں نے ایچ آئی وی ،ٹی بی ،وی بی ڈی کی بنیادی باتوں ، یو ٹی لیول پلان کے نفاذ کے بارے میں بات کی اور تفصیل سے تبادلہ خیال بھی کیا ۔وہیںحکومت کی طرف سے خاص طور پر اس مقصد کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کے نامزد ارکان نے اجلاس میں عملی طور پر پورے جموں و کشمیر کے مختلف مقامات سے شرکت کی۔وہیں حصہ لینے والے محکموں،تنظیموں کے آفیسران ،عہدیداروں سے درخواست کی گئی کہ وہ جموں و کشمیر کے ایچ آئی وی کے زیادہ پھیلاؤ والے علاقوں میں جوش اور لگن کے ساتھ تشکیل دی گئی کمیٹی کی شرائط کے مطابق اور ایچ آئی وی ،ٹی بی سے متعلق آگاہی اور رضاکارانہ خون کے فروغ کے بارے میں معلومات کو عام کرنے کے لیے کام کریں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا