شمالی کشمیر کے حاجن میں لشکر طیبہ کے ٹیرر اور رکروٹمنٹ ماڈیول کا پردہ فاش: پولیس کا دعویٰ

0
0

سری نگر،// پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم کے ٹیرر اور رکروٹمنٹ ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر بانڈی پورہ پولیس نے اسد اللہ پرے ساکن حاجن نامی ایک شخص کو گرفتار کیا جو لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم کے ٹیرر اور رکروٹمنٹ ماڈویل کا سربراہ تھا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار شدہ شخص کا سر حد پار ملی ٹنٹ ہینڈلرس کے ساتھ رابطہ تھا اور وہ یہاں نوجوانوں کو جنگجو تنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے تیار کرتا تھا اور ان کے لئے ہتھیاروں کا بھی بند وبست کرتا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا