’لیکن میں تو بدنام ہوجائوں گا‘

0
0

سوسائڈ نوٹ : آنند، آدھیا و سندیپ موت کے ذمہ دار،عزت نفس کے لئے اٹھایا انتہائی قدم
یواین آئی

پریاگ راج؍؍ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی موت کے بعد ملے سوسائڈ نوٹ مہنت نے اپنی موت کا ذمہ دارمقبول شاگرد آنند گری، خدمت گار آدھیا پرساد تیواری اور ان کے بیٹے سندیپ تیواری کو قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عزت نفس کے خاطر اس انتہائی قدم کو اٹھانے پر مجبور ہوا ہوں ۔مہنت نریندر گری کے کمرے سے ملے 12صفحات کے سوسائڈ نوٹ میں انہوں نے بہت سنگین الزامات کا ذکر ہے۔سوسائڈ نوٹ میں درج ہے کہ ’جب سے آنند گری نے میرے اوپر بے بنیاد،جھوٹے اور من گڑھت الزام لگائے ہیں تب سے میں ذہنی دبائو میں جی رہا ہوں اب بھی میں تنہائی میں رہتا ہوں مر جانے کی خواہش ہوتی ہے۔ آنند گری، آدھیا پرساد تیواری اور ان کا لڑکا سندیپ تیواری مل کر میرے ساتھ اعتماد شکنی کی ہے۔ مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔ سوشل میڈیا، فیس بک اور اخبارات میں آنند گری نے میرے کردار پر من گڑھت الزامات عائد کئے ہیں۔میں مرنے جارہاہوں۔میڈیا میں وائرل سوسائڈ نوٹ کے مطابق’پریاگ راج کے سبھی پولیس افسران اور انتظامی افسران سے اپیل ہے کہ میری خودکشی کے ذمہ دار مذکورہ بالا لوگوں پر قانونی کاروائی کی جائے۔ جس سے میری روح کو سکون میسر ہو۔سوسائڈ نوٹ کے مطابق ’میں مہنت نریندر گری مٹھ باگھبمری گدی بڑے ہنومان مندر موجودہ صدر اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد اپنے ہوش و حواس میں بغیر کسی دبائو کے یہ خط لکھا رہا ہوں۔سوسائڈ نوٹ کے مطابق’میں 13ستمبر کو ہی خود کشی کرنے جارہا تھا لیکن ہمت نہیں کرپایا۔ جب ہریدوار سے اطلاع ملی کی ایک دو دون میں آنند گری کمپیوٹر کے ذریعہ سے موبائل سے کسی لڑکی یا خاتون کے ساتھ غلط کام کرتے ہوئے میری فوٹو لگاکر وائر کر دے گا۔ میں نے سوچا کہ کہاں کہاں صفائی دونگا، ایک بار تو بدنام ہوجائوں گا تو سچائی تو لوگوں کو بعد میں پتہ چل ہی جائے گی لیکن میں تو بدنام ہوجائوں گا۔ اس لئے میں خودکشی کرنے جارہا ہوں۔سوسائڈ نوٹ میں لکھا ہے’میری موت کے لئے ذمہ داری آنند گری ،آدھیا پرساد تیواری اور ان کے بیٹے سندیپ تیواری ہیں۔سوسائڈ نوت میں آنند گری، آدھیا پرساد تیواری اور ان کے بیٹے سندیپ تیواری کو خود کشی کی وجہ بتایا ہے۔ نوٹ لکھنے کے دوران کئی مقامات پر لفظوں کو کاٹا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا