کہا 5 اگست 2021 کے بعد جموں کے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
لازوال ڈیسک
جموں//لوک جن شکتی پارٹی کے ارکین نے جموں و کشمیر میں ریلائنس سٹور کھولنے کی مخالفت میں آج ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔وہیں احتجاج کی قیادت رفیق ملک ایل جے پی جموں و کشمیر یو ٹی کے صدر نے کی۔ وہیں خطاب کرتے ہوئے ملک نے کہا وہ تاجر اور ان کا مطالبات کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 اگست 2021 کے بعد جموں کے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کوویڈ 19 کی صورتحال نے ان کے کاروبار کی بحالی کی امیدوں کو بھی ختم کر دیا۔جبکہ اس کا موجودہ کاروباری اداروں پر منفی اثر پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا حکومت کو انہیں اپنے کاروبار کی بحالی کے لیے مالی مدد دینی چاہیے تھی لیکن ریلائنس اسٹورز کے کھلنے سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔