این ایس ایس یونٹ جی ڈی سی کٹھوعہ نے پوشن ماہ ابھیان

0
0

اور آزادی کا امرت مہواتسو کے تحت پوشن ریلی کا اہتمام کیا
حافظ قریشی

کٹھوعہ /گورنمنٹ ڈگری کالج کٹھوعہ کے این ایس ایس یونٹ نے اپنی سرگرمیوں کے تسلسل میں پوشن ماہ ابھیان اور آزادی کا امرت مہااتسو کے تحت پوشن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔وہیں ریلی کو پرنسپل جی ڈی سی کٹھوعہ پروفیسر آسا رام شرما نے سینئر فیکلٹی ممبران کے ہمراہ جھنڈی دکھائی۔ جبکہ ریلی کا مقصد عوام کو غذائیت سے بھرپور کھانے کی عادت اپنانے اور روز مرہ کی زندگی میں جنک اور فاسٹ فوڈ سے بچنے کے بارے میں آگاہ کرناتھا۔ وہیںاس لعنت کو کم کرنے اور معاشرے میں بیداری پیدا کرنے میں حصہ ڈالنے کے لئے یہ ریلی نکالی گئی۔جبکہ ریلی کا آغاز ڈگری کالج کٹھوعہ سے ڈی سی آفس ، پٹیل نگر ، شیوا نگر سے ہوتے ہوئے ہوئے ڈی سی آفس کٹھوعہ کے قریب بھگت سنگھ پارک میں اختتام پذیر ہوا۔ واضح رہے اس پورے پروگرام کا اہتمام این ایس ایس پروگرام افسران پروفیسر منموہن سنگھ ، پروفیسر ریتو کمار شرما اور پروفیسر نیہا باندرال کی نگرانی میں کیا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا