میرے دفتر کے ساتھ ساتھ رہائش گاہ کے دروازے بھی عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے :صدام حسین
شاہ نواز
گول؍؍22 ستمبر کو صدام حسین ملک نے جو 2019 بیچ کے جے کے اے ایس افسر ہے نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر بلاک گول رام بن کا چارج سنبھالا۔ چارج سنبھالنے کے فورا بعد انہوں نے عملے کے ارکان کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گول سنگلدان کی ترقی کے لیے اْن کا ساتھ دیں۔صدام حسین ملک نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے اْن کی شکایات کے ازالے اور ان کے حقیقی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے کھلے رہیں گے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ملک نے کہا کہ میرا مقصد سماج کی خدمت کرنا ہے۔ صدام حْسین نے بتایا کہ میں گول کی ترقی کے لیے سخت محنت کروں گا اور گول کی عوام کو ہر مشکل میں شانہ بہ شانہ ساتھ رہوں گا۔ اْنہوں مزید کہا کہ وہ اپنے فرائض شناسی میں کسی بھی ملازم کو کام چور ہونا اور رشوت خوری کرنا کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔