اپنے بلاک میں درپیش مسائل کے بارے میں کیا تبادلہ خیال
سرفرازقادری
پونچھ؍؍ آل انڈیا ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے پبلیسیٹی آفیسر اور گوجر بکروال یوتھ ویلفیئر کانفرنس کے ضلع صدر عبدالحفیظ کوہلی نے کہاکہ میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن پونچھ چودھری تعظیم اختر سے ملا اور اپنے بلاک کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اس دوران اہم مسائل پر بات ہوئی جن کاہمیں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رتا جبڑ سے چوکی والا تک سڑک کی تعمیر جو بہت ہی اہم مسلہ ہے پانی کی فراہمی اوپر موڑہ بچھائی میں نہیں ہے لفٹ سکیم کا کام بھی ابھی تک چالو نہیں ہوا پرائمری اسکول بگیالاں میں ایک ہی کمرہ ہے اور گرونڈ بھی نہیں ہے بلڈنگ اور گرونڈ دیا جائے موڑہ ہاڑی جانے والی سڑک کا بہت ہی برا حال ہے سڑک میں کھڈے اتنے گہرے ہیں کے غریب لوگوں نے اپنی روزی روٹی کمانے کے لئے گاڑیاں لی ہوئی ہیں گاڑیوں کا بھی بہت نقصان ہو رہا ہے سڑک کے کنارے پر نالی بھی نہیں ہے آنگن واڑی سنٹر وارڈ نمبر 1 اور 9۔میں بالکل نہیں ہے بے روزگاری کا مسئلہ بہت زیادہ ہو رہا ہے اس کے لیے بھی کوئی اہم قدم اٹھایا جائیاور بہت سے در پیش مسائل ہیں انہوں نے کہاکہ بات چیت کے بعد ڈی ڈی سی چیئرپرمین نے مجھے یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں اپنا اہم رول ادا کریں گیں اور جلد ہی ہماریحقیقی مطالبات کو پورا کریں گی میں تجزیہ کرتا ہوں کہ وہ ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے غیرمعمولی کاموں کے لیے ایک ونری اپروچ رکھتی ہیں۔