سرکار اور نوجوانوں کے درمیان ایک پل کی طرح بنا رہوں گا:رام پال

0
0

بے روزگار نوجوان سرکاری اسکیموں کا بر پور فائدہ حاصل کریں،بی ڈی او مہور کایوتھ ایکو (میشن یوتھ) پروگرام کے تحت نوجوانوں سے خطاب
شاہ نواز

ریاسی؍؍ ایکو یوتھ(میشن یوتھ) کے تحت بی ڈی او آفس مہور میں نوجوانوں کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس یوتھ میشن میٹنگ میں نئے تعینات کئے گئے بی ڈی او رام پول جنہوں نے چند روز قبل ہی بی ڈی او مہور کا چارج لیا ہے ‘نے نوجوانوں سے خطاب کیا۔ میٹنگ میں 50سے زائد بے روزگار نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بی ڈی او موصوف نے بے روزگار نوجوانوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ بے روزگار نوجوانوں و سرکاری کے درمیان ایک پْل کی حیثیت سے بنے رہو گا اور نوجوانوں و سرکاری کے درمیان آپسی تال میل برقرار رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کروں گا۔ اْنہوں نے بتایا کہ سرکار کی جانب سے کافی سکیمیں جاری کی گئی ہے جن سے بے روزگار نوجوان فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ بی ڈی او رام پول نے بتایا کہ آج بے روزگار نوجوان سرکاری اسکیموں کا فائدہ اْٹھا کر اپنا من چاہا کاروبار شروع کر سکتے ہیں جوکہ سرکار نوجوانوں کو مختلف اسکیموں کے تحت بالکل کم سود پر قرضہ بھی فراہم کرتی ہیں۔ جبکہ سرکار کی جانب سے کچھ ایسی سکیمیں بھی ہیں جن میں بغیر کسی سود کے اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے قرضہ دیا جاتا ہے جو بے روزگار نوجوانوں کے لئے انتہائی خوش آئین ہے۔ بے ڈی او موصوف نے مزکورہ نوجوانوں کو بتایا کہ وہ اْن کے لئے ہر وقت دستیاب ہیں اگر نوجوانوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات آتی ہے تو وہ اْن کے پاس آ سکتے ہیں۔ بی ڈی او موصوف نے بتایا کہ جو نوجوانوں کی مشکلات اْن سے حل ہو سکتی ہے وہ کریں گے اور باقی مشکلات وہ سرکار تک پہنچاتے رہیں گے تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے وسائل پیدا کرنے میں راحت آسائش ملتی رہے گی۔واضح رہی کہ اس طرح آج 21 ستمبر کو ضلع کے باقی بلاکوں میں گلاب گڑھ، چسانہ،تھرو، جج، ٹھکرا کوٹ،بوہ ماگ، پونی، ریاسی، پینتھال، گٹرہ، اور ارناس کے بلاکوں میں بھی بی ڈی اوز نے یوتھ میشن کے تحت بے روزگار نوجوانوں سے تفصیلی گفتگو کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا