گاندربل میں بادل پھٹنے سے کم سے کم ایک درجن مویشی ہلاک، کئی زخمی

0
0

سری نگر،// وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے لامن وانگتھ علاقے میں دوران شب بادل پھٹنے کے ایک واقعے کے نتیجے میں کم سے کم ایک درجن بھیڑ بکریاں ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع گاندربل کے لامن وانگتھ علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب بادل پھٹنے کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں کم سے کم ایک درجن بھیڑ بکریاں ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان مویشیوں کے مالک گاندربل سے تعلق رکھنے والے بکر وال تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا