گائوں اجوٹ میں محکمہ صحت عامہ کی لا پرواہی آئی سامنے

0
0

نلکوں میں پانی کی جگہ نکلی انتڑیاں و گوشت!
سید نیاز شاہ

  • پونچھ؍؍ آج سرحدی علاقہ کیگائوں اجوٹ کی عوام نے محکمہ صحت عامہ کے خلاف زور دار احتجاج کیا ۔ان لوگوں نے کہا کہ آج صبح جب نلکے میں پانی آیا تو ہم سب پانی بھرنے گئے پر نلکوں میں پانی کی جگہ گوشت ٰ انتڑیاں ٰ میٹ اور مرغے کے بال اُبھر بھی آئے ۔لوگوں نے بتایا کہ یہاں پانی کی یہ حالت دیکھ کر انہیں کافی دکھ ہوا کہ جس پانی کو وہ لوگ صاف شفاف سمجھ کر پی رہے تھے ۔اسکی یہ حالت ہوگی۔کچھ اقلیتی طبقہ کے لوگوں نے بتایا کہ انکے سراد چلتے ہیں ان دنوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے پر محکمہ کی اس غفلت شعاری نے انکے پروگرام میں خاصاخحلل ڈال دیا ۔اب اس حالت کا ذمہ دار کون ہے ۔لوگوں کے مطابق محکمہ اپنے ملازمیں سے صیح کام نہیں لے رہا جس سے عوام پریشان ہے اگر محکمہ کے عالہ افسر لائن مین سے واجب ڈیوٹی لیں تو ایسا نہ ہو پر اس محکمہ کو کسی کی کوئی پرواہ نہیں ۔اب شراد کے دنوں میں ان پائپوں کی دیکھ بھال نہ کرنا ملازمین کی لاپرواہی ہے ۔عوام نے کہا کہ اس مسئلے کی پوری چھان بین ہونی چاہئے اور اس پائپ لائن کو فل فور چیککیا جائے اور جہاں سے یہ ٹوٹی ہے مرمت کر کے کچھ وقت تیز پانی چھوڑا جائے تاکہ پائپ صاف ہو جائے ان لوگوں نے ڈی سی پونچھ طارق احمد زرگر سے اپیل کی کہ ان غفلت شعار ملازمین پر کاروائی کی جائے اور قصور واروں کو سزا دی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا