سنجے دت کی بیٹی کا بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپنے والد سے متعلق دل کی باتیں کیں

0
0

ےو اےن اےن

ممبئی// بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت نے کہا ہے کہ ان کا بالی ووڈ میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بالی ووڈ میں بابا کے نام سے مشہور سنجے دت کی پہلی بیٹی تریشالا دت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے والد کی تصاویر شیئر کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہیں لیکن سنجو کی ناقابل یقین کامیابی کے باوجود تریشالا کی جانب سے فلم یا اپنے والد سے متعلق کسی قسم کا ردعمل نہیں آیا تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے والد سنجے دت سے متعلق مداحوں کی جانب سے کیے گئے سوالوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر Ask me any question کے حوالے سے ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس پر ایک مداح نے تریشالا سے سوال کیا کہ آپ کے اپنے والد سنجے دت کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں اور والدین بغیر رہنا کیسا لگتا ہے جس کا انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد سنجے دت کے ساتھ ایسے ہی تعلقات ہیں جیسے ایک بیٹی کے اپنے والد کے ساتھ ہوتے ہیں اورمجھے والدین کے ساتھ رہنے کا کوئی احساس نہیں ہے کیوں کہ میں کبھی ان کے ساتھ نہیں رہی میں بچپن سے ہی اپنے نانا اور نانی کے ساتھ رہی ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا