’’سنجو‘‘15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے غیر موزوں قرار

0
0

ممبئی: برطانوی فلم سنسر بورڈ نے سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’’سنجو‘‘ کو 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے غیر موزوں قرار دے دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سنسر بورڈ نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’’سنجو‘‘کو 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے غیر موزوں قراردے دیا، جس کے تحت برطانیہ میں اب 15 سال سے کم عمر کے بچے یہ فلم نہیں دیکھ سکیں گے۔ برطانوی سنسر بورڈ نے یہ فیصلہ فلم میں شامل متنازع واقعات کے باعث کیا ہے جس میں سنجے دت  کو ایک دہشت گرد کے طور پر دکھایا گیاہے۔برطانوی سنسر بورڈ نے اس بات کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیااور لکھا فلم’’سنجو‘‘میں منشیات کے حوالہ جات، منشیات کے غلط استعمال اور غیر اخلاقی چیزیں شامل ہونے کی وجہ سے 15 سال سے کم عمرکے بچوں  کو یہ فلم دیکھنے سے روک دیاگیا ہے۔واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’’سنجو‘‘کا انتظار شائقین بےچینی سے کررہے ہیں جب کہ فلمی تجزیہ نگار فلم کی ریلیز سے قبل ہی پیشگوئی کرچکے ہیں کہ ’سنجو‘کامیاب فلم ثابت ہوگی۔ فلم میں اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ منیشاکوئرالہ، پاریش راول، سونم کپور، دیا مرزا، انوشکا شرما اور کرشمہ تنا شامل ہیں فلم کل بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا