شیلٹر ہوم کی اسکیم کو لیکر جے ایم سی کا اہم اجلاس

0
0

بے گھر افراد کو ان اسکیموں سے جوڑیں : کمشنر جے ایم سی
لازوال ڈیسک
جموں// جموں میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام شیلٹر ہوم بوریا بستی کے اسٹیک ہولڈرز نے جگریتی مہیلا کے اشتراک سے ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا ۔جس کا مقصد شیلٹر ہوم کے مختلف پہلوؤں اور وہاں کی سہولیات کے بارے میں عام لوگوں میں معلومات پھیلانا تھا تاکہ شہری پناہ گاہوں سے کم لوگوں سے رابطہ کیا جا سکے اور شیلٹر ہوم میں رہائش کی جا سکے۔ وہیںمیٹنگ میں شرکت کرنے والے معززین میں کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن ، محترمہ اونی لاواسا ، وائس چیئرمین جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، مسٹر پنکج مگوترہ ، ایس ونود ملہوترا ، سیکریٹری ریجنل ریڈ کراس جموں ، رکن ریاست ہیومن رائٹس ، ایم آئی زرگر ، کونسلر ، وارڈ نمبر 48 ، مسٹر شام لال اور دیگران موجود تھے۔وہیں متعلقہ اسکیم کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کمشنر جے ایم سی نے کہا کہ بے گھر افراد کو نہ صرف کھانا اور رہائش فراہم کی جا رہی ہے بلکہ انہیں مختلف حقوق ، سماجی تحفظ پنشن ، پی ڈی ایس ، آئی سی ڈی ، شناخت ، مالی شمولیت تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔ ،اور اس کے مطابق تمام محکموں سے اپیل کہ وہ متعلقہ افراد کو مذکورہ بالا ا سکیموں سے جوڑیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا