جانسن نے یو این جی اے کے اجلاس میں بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کی امید ظاہر کی

0
0

نیویارک //برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اس ماہ کے اواخر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے اجلاس کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کی امید ظاہر کی ہے۔ دا ٹائمز نے پیر کے روزاپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
ایک سفارتی ذریعہ سے پتہ چلا ہے کہ یہ میٹنگ وائٹ ہاؤس میں ہونے کی توقع ہے لیکن یہ سو فیصد یقینی طورپر نہیں کہا جا سکتا۔
یو این جی اے کا 76 واں اجلاس 14 ستمبر سے شروع ہونے جارہا ہے ۔ اعلیٰ سطحی اجلاس 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گا۔
دا ٹائمز نے کہا کہ مسٹرجانسن کے چار روزہ دورے کے دوران ان کی امریکی صدر کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات ہونے کی توقع ہے ۔ مسٹرجانسن واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کوبہتربنانے کی کوشش کریں گے۔
ذرائع نے کہا ’’ امریکہ کو شبہ ہے کہ برطانیہ چین پربہت سخت موقف نہیں اپنانا چاہتا ہے اور مسٹر جانسن کے ساتھ بات چیت کے دوران مسٹر بائیڈن اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برطانیہ کو امریکہ کی حمایت کرنے کے لیے کہیں گے ، جو چین کو 21 ویں صدی کا سب سے بڑا اسٹریٹجک چیلنج کے طور پر دیکھتا ہے‘‘۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا