چوہدری بشارت چوہان
جموںجموں کشمیر ATCC کے چیئرمین ایڈوکیٹ چوہدری طالب حسین نے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ صحافت پیشہ ہی نہیں بلکہ عبادت ہے اور اگر صحافت کو عبادت سمجھ کر انجام دیا جائے تو صحافت بہت بڑی عبادت ہے کیونکہ صحافت وہ عظیم کام ہے جو عوام اور اعلیٰ حکام کے درمیان پل کے ماند ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافت غریب اور مظلوم عوام کی آواز ہے جس سے عوام کی داد رسی ہوتی ہے اور عوام کے درپیش مشکلات اور مسائل حل کئے جاتے ہیں مگر بدقسمتی سے آج کچھ شر پسند عناصر صحافیوں کی آواز کو ہی دبانہ چاہتے ہیں جس سے غریب اور مظلوم عوام کی آواز خود بخود دب جائے گی مگر حق کبھی دب نہیں سکتا ہے۔حق کو جتنا دبایا جائےگا حق اتنا ہی ابھر تا جائے گا صحافت ایک عظیم اور آزاد ادارہ ہے جو بغیر کسی دباو¿ اور بلاجھجک کے عوام کی ترجمانی کرتاہے۔ عوام کی آواز کو بلند کرتا ہے جموں کشمیر ATCC کے چیئرمین ایڈوکیٹ چوہدری طالب حسین نے مزید کہا کہ ہم صحافیوں کی ہر خدمات کی سراہنا کرتے ہیں اور ان شر پسندوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جو صحافیوں کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں ہم جموں و کشمیر کے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔