ایف بی آئی نے 9/11 کی تحقیقات سے متعلق پہلے دستاویزات جاری کئے

0
0

واشنگٹن // امریکی صدر جو بائیڈن کے ایگزیکٹو آرڈر پرفیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے نائن الیون دہشت گردانہ حملوں کی جانچ سے متعلق پہلے دستاویز جاری کئے اور ہائی جیکروں کے لئے سعودی حکومت کی مشتبہ مدد کو بھی عام کیا ہے

ایف بی آئی نے کہا ’’11 ستمبر ، 2001 کے دہشت گردانہ حملوں سے متعلق بعض دستاویزات کے ڈی کلاسی فکیشن جائزے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے 3 ستمبر 2021 کو دستخط کیے تھے اور ان دستاویزات کو ان کے ایگزیکٹو آرڈر کے جواب میں عام کیا جا رہا ہے‘‘۔

ایف بی آئی الیکٹرانک مواصلاتی دستاویزات ہفتہ ، 4 اپریل ، 2016 کو جاری کیے گئے۔ یہ دستاویزات مختلف لوگوں کے ساتھ رابطے کو ظاہر کرتے ہیں کہ نائن الیون طیاروں کو ہائی جیک کرنے والے دو افراد کا امریکہ میں سعودی اتحادیوں سے رابطہ ہوا تھا ، لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ سعودی حکومت اس سازش میں ملوث تھی۔

امریکہ میں نائن الیون کے متاثرین کے خاندانوں نے طویل عرصے سے حکومت سے، جو سعودی دہشت گرد ہوسکتے ہیں ان کے روابط سے متعلق معلومات عام کرنے کی گزارش کی تھی جنہوں نے نائن الیون حملے انجام دیئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا