پرمنڈل میں اپنی پارٹی ایس ٹی ونگ کا احتجاج

0
0

قبائلی آبادی کو مشکلات کا سامنا :سلیم چوہدری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی ایس ٹی ونگ نے بلاک پرمنڈل میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا۔ ایس ٹی ونگ ریاستی صدر سلیم چوہدری کی قیادت میں پنچایت کٹوالٹہ کے گاؤں کلی بلدیو میں احتجاج کے دوران بڑی تعداد میں قبائلی آبادی کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سلیم نے کہاکہ پینے کے صاف پانی اور رابطہ سڑک پنچایت کٹوالہ کے لوگوں کے اہم مطالبات ہیں ۔حکومت کو چاہئے کہ اِنہیں فوری حل کیاجائے کیونکہ قبائلی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ پنچایت میں بلاخلل صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ لوگوں کو تالاب سے آلودہ پانی پینے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بجلی کٹوتی سے بھی علاقہ کے لوگوں کا شدت کی گرمی میں جینا محال ہے، لوگ بجلی بل ادا کر رہے ہیں لیکن اُنہیں بجلی سپلائی نہیں مل رہی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا