دھار ڈنواڑ بھرتھین میں بادل پھٹنے سے دو مویشی بہہ گئے
چودھری محمد اسلم
چھاترو ؍؍ بلائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی سلسلہ وار بارش جاری ہے۔آج صبح سات بجے کے قریب بندرابن کشتواڑ کے علاقے میں اچانک بجلی شارٹ ہونے سے بکروالوں کی متعدد تعداد میں بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئی۔جو بری طرح سے بجلی تار کے ساتھ چپک گئی۔جن حالت بہت ہی خراب جلا کر اون ختم کر دی گئی وہیں دوسری جانب سے خبر موصول ہوئی ہے کہ آج ڈنواڑ دھار سے کچھ فاصلہ پر ایک مقامات بھرتھین میں بادل پھٹنے سے دو موئشی نالے میں بہ کر دریا میں غائب ہوگئے جن کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا ہے مقامی رہائشی ان علاقوں میں دریا کے نزدیک ڈھونڈ رہے ہیں لیکن ابھی تک کچھ نہیں چلا ہے