میاں بشیر احمد لاروی رحمۃ اللہ علیہ کے بھائی الحاج میاں جنید نظامی کے انتقال پر الحاج محمد فرید پھامبڑا کا اظہار تعزیت

0
0

ایم شفیع رضوی

سانبہ؍؍گجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما و ضلع صدر مسلم پرسنل لا بورڈ سانبہ الحاج محمد فرید پھامبڑا نے حضرت میاں بشیر احمد لاروی رحمتہ اللہ علیہ کے بھائی الحاج میاں جنید نظامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت کی وفات کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا ۔الحاج موصوف نے کہا کہ ایک مہنے کے ہی ایک ہی خانوادے کی دو عظیم ہستیاں اس در فانی کو خیر آباد کہہ دیں گئیں بلکہ انتقال سے سماج میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے ۔اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت و بخشش فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و تحمل عطا فرمائے ۔اس صدمے کو برداشت کرنے کی قوت و ہمت عطا فرمائے ۔الحاج محمد فرید پھامبڑا نے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ بھری گاڑی میں ہم بھی پسماندگان کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا