BIG FMکے شوـ” آل ایز ویل "میں ڈاکٹر سپرنو چکربرتی کی شرکت

0
0

بلڈ کینسر کے بارے میں جانکاری فراہم کی ، آر جے راہل نے کی میزبانی
لازوال ڈیسک
جموں// 92.7BIG FMاور ایس ایم وی ڈی ناریانہ سپر اسپیشلٹی ہسپتال ، کٹرا نے ایک ورچوئل شو ‘آل ایز ویل’ شروع کیا۔ جس کے تحت ہر ہفتے معروف ڈاکٹروں کے ذریعے آگاہی پھیلائی جائے گی۔ وہیںآج کے ٹاک شو میں ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف بلڈ اینڈ میرو ٹرانسپلانٹیشن ڈاکٹر سپرنو چکربرتی نے آن لائن شرکت کی۔ جنہوں نے بلڈ کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر پر روشنی ڈالی کیونکہ ستمبر کو بلڈ کینسر آگاہی کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے۔ وہیںانہوں نے مہلک بیماری کے بارے میں بات کی اور نیٹیزین میں آگاہی پھیلائی۔ جبکہ شو کی میزبانی جموں کے مشہور آر جے راہل نے کی ۔ واضح ر ہے ڈاکٹر سوپرنو چکربرتی دھرم شالہ نارائنا ہسپتال اور ریسرچ سنٹر ، نئی دہلی ، بھارت میں خون اور میرو ٹرانسپلانٹیشن اور ہیماتولوجی کے شعبے کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے بھارت میں پہلا ہیپلوڈینٹیکل بی ایم ٹی پروگرام شروع کیا اور ڈاکٹر سریتا جیسوال کے ساتھ مل کر اسے ایک مستقل متبادل ڈونر پروگرام کے طور پر تیار کیا ہے۔ جس میں پچھلے 7 سالوں میں 125 سے زائد ہاپلوڈینٹیکل ٹرانسپلانٹس ہیں۔ انہوں نے اعلی درجے کی لیوکیمیا کے ساتھ ساتھ اپلسٹک انیمیا کے مریضوں میں ہیپلوڈینٹیکل بی ایم ٹی کو انجام دینے کے نئے طریقے ایجاد کیے ہیں جن کے بہترین نتائج ہیں۔ وہیںان کی تحقیق کا کلیدی علاقہ ہیپلوڈینٹیکل بی ایم ٹی کے سلسلے میں ٹرانسپلانٹ امیونولوجی ہے۔ڈاکٹر چکربرتی نے ہندوستان کے پی جی آئی ایم ای آر ، چنڈی گڑھ میں انٹرنل میڈیسن کی تربیت حاصل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا