مہور،پنچایت جمسلان میں بہاری زمین کا حصہ بہہ جانے کی ذد میں 40 کنمبہ، 4گھر منہدم ہوچکے ہیں،

0
0

لوگ گھر چھوڑ کر منتقل ہو رہے ہیں، انتظامہ لاپرواہ عالم میں، ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی سے فروری اقدمات کی اپیل (متاثرہ لوگ)

شاہ نواز

مہور// گزشتہ شب ضلع ریاسی کے سب ڈویڑن مہور میں شدید طوفانی بارش ہوئی جس سے سب ڈویڑن کے کئی ایک مقامات پر ایک طرف فصل کو نقصان پہنچا وہی دوسری جانب بلاک مہور کی پنچایت جمسلان کے واڑہ نمبر چھ میں اْس وقت قیامت کا ماحول برپا ہونے لاگا جب شدید بارش کے دوران زمین کا ایک بہاری حصہ خسکنے لگا جس کی ذد میں قریب چالیس گھر آرہے ہیں جبہ کہ چار گھر اس کی ذد میں گِر کر تباہ ہو چکے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پنچایت جمسلان کا واڑ نمبر 6کا یہ بہاری رقبہ پہلے سے ہی خطرے میں تھا اور آج جب گزشتہ شب بہاری شدید بارش ہوئی تو یہ تمام رقبہ نکل پڑا جس کی ذد میں واڑنمبر 6 کے تقریباً 40 گھر آ چکے ہیں جن میں چار گھر گر کر تباہ ہو گئے ہیں، مزکورہ لوگوں نے بتایا کہ اْنہوں نے گزشتہ روز سے اپنے گھر چھڑ دئے ہیں اور علاقہ کے دوسرے گھر میں رات کو جاکر رہتے ہیں۔ پنچایت جمسلان واڑنمبر چھ کے لوگوں نے بتایا کہ وہ اب بے گر ہو چکے ہیں لیکن ان کا حال تک پوچھنے ابھی تک انتظامہ کا کوئی افسر یا اہلکار نہیں پہنچا کیوں کہ انتظامہ غفلت کی نیند ابھی بھی سو رہی ہے جس کی وجہ سے وہ لوگ شدید مْصیبت میں مبتلا ہیں لیکن اْن کا پْرسانِ کا کوئی نہیں ہیں۔ جموں و کشمیر پنتھرس پارٹی کے لیڈر بشیر الدین کمار جو خود اسی جگہ کا رہائشی ہے جمسلان میں جہاں زمین کا بہاری حصہ بہہ گیا ہے۔ بشیر الدین کمار نے لازوال کو بتایا کہ چند ہفتہ قبل جب یہ علاقہ خطرے میں آیا تو اْنہوں نے علی حکام تک اس کے بارے میں رسائی کی لیکن ابھی تک کوئی بھی افسر یہاں نہیں پہنچا جکہ آج آخر گزشتہ شب بہاری شدید بارش کے دور پنچایت جمسلان واڑنمبر چھ کا یہ رقبہ مکمل طور پر بہہ گیا جس کے بعد لوگ اپنے گجر چھوڑ کر چلا گئے۔ بشیر الدین کمار اور پنچایت جمسلان واڑنمبر چھ کے متاثرہ لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی چرن دیپ سنگھ سے پْرزور اپیل کی ہیکہ جمسلان واڑنمبر چھ کے لئے فوری طور ایک ٹیم تشکیل دے کر بھیجی جائے اور زمین و مکانوں کا تخمینہ لاگا کر معاوضہ مراہم کیا جائے اور اْن کی رہائش کا بھی انتظام کیا جائے۔ کیوں کہ وہ ابھی اپنے گھر چھوڑ کر رات کو علاقہ کے باقی لوگوں کے گھروں میں جاکر رہتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا