کیلئے "فرسٹ ایڈ ہیلتھ ایشوز” کے موضوع پر آگاہی مہم کا آغاز کیا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ//فوج عوام کے لئے مسلسل مختلف پروگرام کر رہی ہے۔ صحت کی دیکھ بھال کی بہتری پر خصوصی توجہ کے ساتھ خطے کے اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے ، ضلع کشتواڑ میں ورلڈ فرسٹ ایڈ اور ہیلتھ کیئر ڈے کو منانے کے لیے "فرسٹ ایڈ اور ہیلتھ ایشوز” کے موضوع پر دیہاتیوں کے لیے آگاہی مہم چلائی گئی۔ اس پروگرام کا مقصد ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا اور سانپ کے کاٹنے ، فریکچر ، جلنے کی چوٹوں اور معمولی حادثے کی صورت میں خون بہنے پر قابو پانے کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کرنا تھا۔ وہیںدیہاتیوں کو ایسے حالات میں فرسٹ ایڈ کے اقدامات کے بارے میں سکھایا گیا اور اس طرح زندگی یا اعضاء کو بچایا گیا۔ جس میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وہیںبھارتی فوج کے اس اقدام کو دیہاتیوں نے بہت سراہا اور انہوں نے ان کو دیے گئے علم کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔