کانگریس اور اس کے اتحادی کھوکھلے نعروں پر کام کر رہے ہیں: ست شرما

0
0

کہاوزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھاجپا جموں و کشمیر کی واحد جماعت ہے جو عوام تک پہنچ رہی ہے
لازوال ڈیسک
جموں// سابق وزیر اور سابق ایم ایل اے جموں ویسٹ ست شرما نے آج یہاں ہفتہ وار معمول کی نشستوں کے دوران ، کچی چھاونی کے کئی وفود سے ملاقات کی ۔ وہیں اس دوارن ضلع صدر منیش کھجوریہ ، ضلع جنرل سکریٹری راجیش گپتا سمیت دیگر کئی لیڈران و کارکنان بھی موجود رہے۔وہیںجانی پور اور تالاب تلو کے مختلف وارڈز سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے سابق ایم ایل اے کے سامنے اپنے مسائل کو اجاگر کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ست شرما نے کہا کہ ان لوگوں کے ساتھ ایک نتیجہ خیز بحث ہوئی جو ان کے نوٹس میں کچھ مسائل لائے ہیں جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں ویسٹ کے مختلف وارڈز سے کئی نمائندگان نے فوری اہمیت کے کچھ کام لینے کے مسائل کو بھی اجاگر کئے جس کے لیے شکایت پی ڈبلیو ڈی اور جے ایم سی سمیت متعلقہ محکموں کو بھیج دی گئی ہے۔ جنہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ شرما نے یہ بھی کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی جموں و کشمیر کی واحد جماعت ہے جو عوام تک پہنچ رہی ہے اور وہ کانگریس اور اس کی حلیفوں کی طرح نہیں ہے جو کھوکھلے نعروں پر کام کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا