نزہت جہاں نے ضلع پریشد حلقہ 36 سے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا

0
0

محمد طالب حسین آزاد

سیتامڑھی // سیتامڑھی ضلع پریشد انتخابی حلقہ نمبر 36 بلاک نانپور سے ضلع پریشد ممبر امیدوار کی حیثیت سے معروف ادیبہ و شاعرہ اور صحافی محترمہ نزہت جہاں نے اپنا پرچۂ نامزدگی سیتامڑھی ضلع کے پوپری سب ڈویژن میں الیکشن آفیسر کے پاس داخل کیا اس موقع سے ان کے الیکشن ایجنٹ محمد انیس الرحمن ددری سیتامڑھی ضلع کے سابق ضلع پریشد ممبر محمد گوہر صدیقی مدرسہ رحمانیہ مہسول سیتامڑھی کے سابق صدر محمد ارمان علی ملت ٹائمس سیتامڑھی کے بیورو چیف محمد مظفر عالم راجہ ملت ٹائمس سیتامڑھی کے ضلع نمائندہ محمد معراج عالم محمد رضاء الرحمن عرف لڈن جدیو کے سیتامڑھی ضلع نائب صدر محمد علیم آرزو سمیت درجنوں لوگ موجود تھے جن میں زیادہ تر دانشوران ادیب و شاعر اور صحافی حضرات خاص طور سے موجود تھے تمام لوگوں نے نزہت جہاں کو پھولوں کا مالا پہنا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا