سری نگر،// سری نگر کے چھانہ پوہ علاقے میں جمعے کو مشتبہ جنگجوؤں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک بنکر کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اور دو خواتیں زخمی ہوگئیں۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ چھانہ میں جمعے کے روز جنگجوؤں نے سی آر پی ایف کے 29 بٹالین کے ایک بنکر کی طرف گرینیڈ پھینکا۔
انہوں نے بتایا کہ اس گرینیڈ حملے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار اور دو مقامی خواتین آہنی ریزے لگنے سے زخمی ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے۔