تحصیل پوگل پریستان ۔ محکمہ بجلی کی ناقص کارکردگی ،غیر معائنہ کٹوتی جاری

0
0

ترسیلی لائنیں رہائشی مکانات ودرختوں کے ساتھ نصب،محکمہ وقت گزاری پر ہی کا ر بند
اجمل ملک

  • رام بن؍؍ضلع رام بن کی پہاڑی تحصیل پوگل پریستان میںجہاں بجلی کی ترسیلی لائنیں سبزار درختوں ومکانات کے چھتوں کے ساتھ نصب ہیں وہیں غیر معائنہ کٹوتی وناکارہ ٹرانسفارمروں کی مرمت میں تاخیر کی وجہ سے مقامی آبادی کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ادھر مقامی آبادی کے مطابق تحصیل پوگل پریستان کے دوردراز علاقوں میں جن میں پوگل ، نورہ ، کنڈہ ، ملیگام ، پنلہ ، آلنباس ، سینا بھتی ، اور تحصیل صدر بازار اُکھڑہال میں بجلی صرف نام کی رہ گئی ہے ۔عوام نے کہاکہ بجلی صرف شام 7بجے صرف ایک دو گھنٹے کے لئے آتی ہے اور دن کو تو بجلی کبھی دیکھی ہی نہیں ۔ اس سلسلے میں سیاسی و سماجی کارکن محمداقبال کٹوچ نے نمائندہ سے بات کر تے ہوئے کہا محکمہ بجلی نے ساری حدیں پار کر لی ہے کیونکہ نہ ہی دن کو بجلی ہوتی ہے اور نہ ہی شام کو جب اندھیرا ہوتا ہے کچھ دیر کے لئے بجلی آتی ہے اس کے بعد ہوسکتا ہے رات کو آتی ہوگی لیکن اس وقت لوگ گہری نیند میں ہوتے ہیں انہوں نے کہاجب عوام نے اس سلسلے میں AEEبانہال سے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے عوام سے کہا آج کل لوگ آخروٹ اُتار رہے ہیں اور زمینداری کرتے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ نے احتیاط کے طور پر بجلی کی سپلائی دن کوروک دی ہے اور رات کو ہی بجلی سپلائی کرتے ہیں ۔ محمداقبال کٹوچ نے کہا تحصیل پوگل پریستان ہی نہیں بلکہ پورے ضلع رام بن میںمحکمہ اسی طرح کے قانون لاگو کر کے رکھے ہیں لیکن اب عوام تنگ آچکی ہے انہوں نے کہاکہ اگر محکمہ نے عوام کو معقول بجلی سپلائی نہیں کی تو عوام سڑکوں پر آکر احتجاج کر نے پر مجبور ہو جائے گی ۔وہیں عوام نے کہا متعدد علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر خراب ہو چکے ہیں اور محکمہ بجلی مرمت کرنا تو دور کی بات ہے اپنی جگہ سے ہٹایا تک نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام محکمہ کی اس لاپرواہی سے خفا ہے۔انہوں نے کہاکہ بیشتر دیہات میں کانٹے دار تار ،لکڑی کے بوسیدہ پول نصب ہیں جبکہ کئی مقامات پر ترسیلی لائنیں رہائشی مکانوں کے ساتھ باندھی ہوئیں ہیں جوکہ عوام کے لئے خطرہ ہی خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے وقت پر کرایہ وصول کرنے کے باوجود بھی نہ ہی ان لائنوں کی مرمت کی جاتی ہے اور نہ ہی بروقت بجلی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے نہ صر ف عام لوگ پریشان ہوتے ہیں بلکہ آجکل امتحانات کا سلسلہ بھی قریب آرہا ہے اور بچوں کی تعلیم بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔وہیںہالوگن سے شمس الدین سوہل نے بتایا کہ محکمہ بجلی کی عدم دلچسپی سے تحصیل صدر مقام سے صرف تین کلومیٹر کی دوری پر واقع قہو دار میں بجلی کا ٹرانسفارمرخراب ہوگیاتھا لیکن عو ام کی بار بار گزار ش کر نے کے بعد بھی محکمہ نے تقریباً چھ ماہ تک ٹھیک نہیں کیا اور مقامی لوگوں نے اس کو متعلقہ محکمہ کی نوٹس میںلا یا لیکن محکمہ کے کانوں پر جوں تک نہیںرینگی اورا ب جبکہ محکمہ نے چھ ماہ گزرنے کے بعد اپنی مرضی سے ٹرانسفارمرکو ٹھیک کیا۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں بجلی کا کوئی شیڈول مرتب نہیں ہے بلکہ بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ دیوالی ،عید ودیگر اہم تہواروں کے موقع پر بھی بجلی کی غیر معائنہ کٹوتی جاری رہتی ہے جو کہ محکمہ کی غفلت شعاری کا نتیجہ ہے۔عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ سے ذاتی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علاقہ پوگل ،رونیگام ، نیل،دھمنستہ ، سوجمتنہ ، میں بجلی کی ناقص کارکردگی پر سنجیدہ نوٹس لیا جائے اور متعدد دیہاتوں میں جو ٹرانسفارمر خراب ہیں انہیں جلد ٹھیک کرایا جا ئے تاکہ متاثرہ دیہاتوں میں بجلی کی سپلائی بحال ہوسکے۔نمائندہ نے جب ایکسین بٹوت کو فون کیا تو اس نے معمول کے مطابق آج بھی فون اُٹھانا گوارہ نہیں سمجھا،وہیں جب AEEبانہال کو فون کیا تو ان کا فون پہونچ سے باہر آیا ۔وہیں نمائندہ نے جب ایس ڈی ایم اُکھڑہال سے بات کی تو انہوں نے کہاکہ محکمہ بجلی ہمیں بھی بجلی سپلائی نہیں کرتا ہے تو عوام کو کہا کرے گا۔آخر پر محمداقبال کٹوچ نے انتباہ دیا کہ اگر بجلی کی یہی صورتحال رہی تو عوام احتجاج پر اْتر آئے گی۔

PIX ACHI

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا