کورونا وائرس کی دوسری لہر

0
0

تمام اموات لاپرواہی کے سبب ہوئیں،یہ تسلیم نہیں کیاجاسکتا: سپریم کورٹ
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں ہونے والی اموات کو بدھ کے روز طبی لاپرواہی قرار دے کر معاوضے کی اپیل کرنے والی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں یہ نہیں مان سکتی کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کووڈ-19 سے ہونے والی تمام اموات طبی لاپرواہی کے سبب ہوئی تھیں۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس ہیما کوہلی کی ڈویڑن بنچ نے دیپک راج سنگھ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ اپنی تجاویز کے ساتھ مجاز حکام کے سامنے اپنا موقف پیش کریں۔بنچ نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کا ملک بھر میں برا اثر پڑا ہے اور یہ نہیں مانا جا سکتا کہ تمام اموات غفلت کی وجہ سے ہوئی ہیں۔عدالت عظمیٰ نے اپنے 30 جون کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے میں اس نے انسانیت کے بارے میں اپنا نظریہ پیش کیا تھا اور یہ نہیں کہا تھا کہ تمام اموات غفلت کی وجہ سے ہوئی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مذکورہ فیصلے میں عدالت نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت دی تھی کہ وہ کووڈ- 19 سے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے چھ ہفتوں کے اندر مناسب ہدایات کے اجراء کی سفارش کرے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا