وفد نے اپنے مطالبات تحریری شکل میں موصوف کو ایل جی منوج سنہا تک پہنانے کے لیے سونپے
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍آل انڈیا بیکورڈ کلاسز یونین کا ایک وفد ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندرجیت سنگھ سے ملاقی ہوا۔ اس موقع پر وفد نے لیفنینٹ گورنر منوج سنہا کے نام ایک میمورنڈم تحریری شکل میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت کو سونپا جس میں او بی سی طبقہ کو درپیش مسائل کا تفصیلی ذکر کیا گیا ۔بالخصوص 27 فیصد ریزرویشن جو کہ ملک کی ہر ریاست میں او بی سی طبقہ کے لئے مخصوص ہے مگر جموں کشمیر یو ٹی بننے کے بعد بھی یہ طبقہ اس سے مستفید نہ ہوسکا۔ علاوہ ازیں او بی سی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے انکم بار آٹھ لاکھ سے بڑھا کر بارہ لاکھ کیا جائے کیونکہ Money infiltration بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ وہیں مانگ کی گئی کہ او بی سی سرٹیفکیٹ مرکز اور جموں کشمیر کے لئے ایک ہی ہونا چاہیے اور علاوہ ازیں آئندہ انتخابات سے قبل او بی سی طبقہ کی سینسیس ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ وفد نے کہا کہ بے سہارہ بچیوں کو انکے شادی بیاہ کے موقع پر مالی معاونت کی بھی کی جائے۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے تمام مسائل کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ عوامی ملاح کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اس وفد میں ضلع صدر عبدالرزاق قریشی ، مولوی محمد بشیر مغل ، سکریٹری و ضلع یوتھ صدر ایاز احمد سیفی اور محمد کبیر قریشی سابقہ ضلع صدر و دیگر کارکنان بھی شامل تھے۔